Connect with us

سیاست

پشاور یونیورسٹی شدید مالی بحران کا شکار، جوائنٹ ایکشن کمیٹی کا وفاق کے حوالے کرنے کا مطالبہ

Published

on

پشاور یونیورسٹی کی جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے کہا ہے کہ جامعہ اس وقت شدید مالی بحران کا شکار ہے اور صوبائی حکومت مالی اور انتظامی طور پر ادارے کے معاملات چلانے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے۔

ذرائع کے مطابق پشاور یونیورسٹی کے اساتذہ اور انتظامی افسران کی نمائندہ جوائنٹ ایکشن کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا، جس کی صدارت ڈاکٹر ذاکراللہ جان نے کی۔

اجلاس کے بعد جاری اعلامیے میں یونیورسٹی کے ملازمین میں پائی جانے والی شدید مایوسی، اضطراب اور بے چینی کا اظہار کیا گیا۔ اعلامیے میں کہا گیا کہ شرکا نے یونیورسٹی انتظامیہ اور صوبائی حکومت کی جانب سے تنخواہوں اور پنشن کی بروقت ادائیگی یقینی بنانے میں مسلسل ناکامی پر شدید احتجاج کیا۔

اعلامیے کے مطابق اجلاس میں یونیورسٹی کے بڑھتے ہوئے مالی بحران پر گہری تشویش کا اظہار کیا گیا، جس کے باعث تعلیمی اور انتظامی امور بری طرح متاثر ہو رہے ہیں۔

اجلاس میں متفقہ طور پر ایک قرارداد منظور کی گئی، جس میں کہا گیا کہ صوبائی حکومت پشاور یونیورسٹی کے معاملات چلانے میں مکمل طور پر ناکام ثابت ہوئی ہے۔ جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے مطالبہ کیا کہ یونیورسٹی کو وفاق کے حوالے کیا جائے، کیونکہ یہی فیصلہ یونیورسٹی اور خیبر پختونخوا کے عوام کے بہترین مفاد میں ہوگا۔

جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے یونیورسٹی انتظامیہ کو خبردار کیا کہ اگر ملازمین کے جائز مطالبات، بالخصوص تنخواہوں اور پنشن کی فوری ادائیگی، بلا تاخیر پوری نہ کی گئی تو احتجاجی تحریک کو مزید تیز کیا جائے گا۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *