Connect with us

سیاست

پاک امریکا 13ویں مشترکہ مشق ’’انسپائرڈ گیمبٹ 2026‘‘ کا آغاز

Published

on

پاک امریکا 13ویں مشترکہ عسکری مشق ’’انسپائرڈ گیمبٹ 2026‘‘ کا آغاز 9 جنوری 2026 کو نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم سینٹر پبی میں ہو گیا ہے۔ یہ بات پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے بتائی ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دو ہفتوں پر مشتمل یہ مشترکہ مشق انسدادِ دہشت گردی کے شعبے میں منعقد کی جا رہی ہے، جس میں پاکستان اور امریکا کے فوجی دستے حصہ لے رہے ہیں۔ مشترکہ مشق کی افتتاحی تقریب میں دونوں ممالک کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ اس مشق کا بنیادی مقصد انسدادِ دہشت گردی کے تجربات کے تبادلے کے ذریعے باہمی ہم آہنگی اور پیشہ ورانہ تعاون کو فروغ دینا ہے۔ مشق کے دوران نشانہ بازی کی مہارتوں پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے، جبکہ آپریشنل نظریات اور بہترین عسکری طریقۂ کار کی سمجھ بوجھ کو بھی بہتر بنایا جا رہا ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ اس نوعیت کی مشترکہ مشقیں بدلتے ہوئے سکیورٹی چیلنجز سے مؤثر انداز میں نمٹنے کے لیے نہایت اہم کردار ادا کرتی ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ’’انسپائرڈ گیمبٹ 2026‘‘ امن، استحکام اور انسداد دہشت گردی کے لیے پاکستان اور امریکا کے مشترکہ عزم کی عکاس ہے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *