Connect with us

اہم خبریں

پٹرول سستا ہوگا یا مزید مہنگا؟ نئی ورکنگ نے عوام کی نظریں حکومت پر جما دیں

Published

on

اسلام آباد میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل سے متعلق ابتدائی ورکنگ مکمل کر لی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کے بعد پاکستان میں بھی پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ اگر عالمی مارکیٹ کا مکمل ریلیف عوام تک منتقل کیا گیا تو پٹرول کی قیمت میں ایک روپیہ جبکہ ڈیزل کی قیمت میں دو روپے فی لٹر تک کمی ہو سکتی ہے۔

تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر حکومت نے پٹرولیم لیوی میں اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا تو صورتحال مختلف ہو سکتی ہے۔ ایسی صورت میں پٹرول کی قیمت میں 15 روپے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 16 روپے فی لٹر تک اضافہ ہونے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق اس وقت پٹرول پر 103 روپے 50 پیسے فی لٹر جبکہ ڈیزل پر 28 روپے 69 پیسے فی لٹر لیوی وصول کی جا رہی ہے۔

پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں سے متعلق حتمی فیصلہ وزیراعظم شہباز شریف کی منظوری کے بعد کیا جائے گا، جس کے بعد پٹرولیم ڈویژن باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کرے گا۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *