Connect with us

سیاست

پاکستان کا انڈونیشیا کے 200 میڈیکل طلبہ کو پاکستان کے میڈیکل کالجز میں داخلہ دینے کا اعلان

Published

on

اسلام آباد (افضل شاہ یوسفزئی): حکومتِ پاکستان نے برادر اسلامی ملک انڈونیشیا کے میڈیکل طلبہ کے لیے اپنے دروازے کھول دیے ہیں۔ وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال کی زیرِ صدارت منعقدہ پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کے خصوصی اجلاس میں انڈونیشیا کے 200 میڈیکل اور ڈینٹل طلبہ کو پاکستان کے معیاری میڈیکل کالجز میں داخلے دینے کا اہم فیصلہ کیا گیا ہے۔
اس اہم اجلاس میں انڈونیشیا میں تعینات پاکستان کے سفیر زاہد چوہدری نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران انڈونیشیا کے طلبہ کو پاکستان کے طبی تعلیمی اداروں میں داخلوں سے متعلق امور اور لائحہ عمل پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا۔
اس موقع پر وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ انڈونیشیا کی حکومت کی جانب سے کی گئی درخواست پر یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ انڈونیشین طلبہ کو پاکستان کے بہترین میڈیکل کالجز میں شفافیت اور میرٹ کی بنیاد پر داخلے دیے جائیں گے۔ انہوں نے مزید واضح کیا کہ ان طلبہ کے تمام تر تعلیمی اور رہائشی اخراجات انڈونیشیا کی حکومت خود برداشت کرے گی۔
وزیر صحت نے اس اقدام کو دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات اور طبی تعلیم کے شعبے میں تعاون کو مزید مستحکم کرنے کی جانب ایک اہم پیش رفت قرار دیا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ اس اقدام سے نہ صرف پاکستان کا تعلیمی معیار عالمی سطح پر اجاگر ہوگا بلکہ دونوں ممالک کے درمیان طبی و سماجی روابط میں بھی نئی روح پھونکے گا۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *