Connect with us

کھیل

فیفا ورلڈ کپ ٹرافی کی اصل قیمت کتنی ہے؟

Published

on

فیفا ورلڈ کپ 2026 کے قریب آتے ہی دنیا بھر میں فٹبال کا جنون بڑھنے لگا ہے اور شائقین کی توجہ ایک بار پھر اس تاریخی ٹرافی پر مرکوز ہو گئی ہے جسے جیتنے کا خواب ہر فٹبالر دیکھتا ہے۔

اگر صرف ٹرافی میں استعمال ہونے والے سونے اور قیمتی پتھروں کی مالیت دیکھی جائے تو اس کی قیمت تقریباً 2 لاکھ 50 ہزار امریکی ڈالر بنتی ہے۔ تاہم ماہرین کا کہنا ہے کہ اس کی اصل تاریخی، ثقافتی اور جذباتی اہمیت اسے کہیں زیادہ قیمتی بنا دیتی ہے۔

تجزیہ کاروں کے مطابق اگر فیفا ورلڈ کپ کی اصل ٹرافی کبھی نیلام کی جائے تو اس کی قیمت 2 کروڑ امریکی ڈالر سے بھی تجاوز کر سکتی ہے۔

ورلڈ کپ ٹرافی 37 سینٹی میٹر بلند ہے، اس کا وزن تقریباً 6 کلوگرام ہے اور اسے 18 قیراط سونے سے تیار کیا گیا ہے۔ اس کے نچلے حصے پر سبز رنگ کے قیمتی پتھر ملاکائٹ کی دو تہیں بھی موجود ہیں۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ ٹرافی مکمل طور پر ٹھوس سونے سے نہیں بنی بلکہ اسے اندر سے خالی رکھا گیا ہے تاکہ وزن زیادہ نہ ہو اور فاتح کھلاڑی اسے آسانی سے اٹھا سکیں۔

موجودہ ٹرافی کا ڈیزائن اطالوی مجسمہ ساز سلویو گازانیگا نے 1970 میں تیار کیا تھا اور اسے پہلی مرتبہ 1974 کے ورلڈ کپ میں استعمال کیا گیا۔

فیفا کے قوانین کے مطابق ورلڈ کپ جیتنے والی ٹیم اصل ٹرافی مستقل طور پر اپنے پاس نہیں رکھ سکتی۔ فائنل تقریب کے بعد اصل ٹرافی فیفا کے ہیڈکوارٹر زیورخ واپس لے جائی جاتی ہے جبکہ فاتح ٹیم کو سونے کے پانی سے مزین ایک یادگاری نقل دی جاتی ہے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *