Connect with us

سیاست

عظمیٰ بخاری کی سخت تنقید: بشریٰ بی بی پر عالمی جریدے کی رپورٹ حقائق کا پلندہ ہے

Published

on

عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے حکومتی معاملات میں کردار سے متعلق عالمی جریدے کی رپورٹ پر وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے شدید ردعمل دیتے ہوئے اسے ’’سو فیصد درست‘‘ قرار دیا ہے۔

عظمیٰ بخاری کے مطابق بانی پی ٹی آئی کے بعد اب بشریٰ بی بی کے ’’کارنامے‘‘ عالمی میڈیا کی توجہ کا مرکز بن رہے ہیں۔ انہوں نے الزام لگایا کہ رپورٹ نے ’’جعلی پیر خانے‘‘ اور ’’روحانیت کے نام پر چھپی شیطانیت‘‘ کا پردہ فاش کر دیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ چار سال تک ’’کوچ اور پیرنی‘‘ نے بانی پی ٹی آئی کو گمراہ رکھا، اور وہ اپنے اردگرد ہونے والی ہر معلومات کو روحانیت سمجھ کر فیصلے کرتے رہے۔

عظمیٰ بخاری نے مزید کہا کہ تبدیلی کے نعروں کے پیچھے مبینہ کرپشن جاری رہی، جبکہ پنکی، گوگی، کوچ اور بزدار کی ٹیم نے ’’چار سال ڈگڈی پر نچایا‘‘۔ ان کے مطابق جادو ٹونے اور جعلی روحانیت سے ملک نہیں چلائے جاتے۔

انہوں نے الزام عائد کیا کہ مریم نواز اور رانا ثنا اللہ کو اسی طرح کے اشاروں پر ’’مینٹل ٹارچر‘‘ کیا جاتا تھا، لیکن آج مریم نواز کی حکومت میں بشریٰ بی بی کو جیل میں بی کلاس کی مکمل سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں—’’یہ اپنا اپنا ظرف ہے‘‘۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *