Connect with us

سیاست

تحریک تحفظ آئین پاکستان: بند کمروں میں آئینی ترامیم قبول نہیں

Published

on

تحریک تحفظ آئین پاکستان کے رہنماؤں نے 26ویں اور 27ویں آئینی ترامیم کے خلاف احتجاج کا اعلان کیا ہے۔ وفد میں محمود خان اچکزئی، علامہ راجہ ناصر عباس، اسد قیصر اور مصطفی نواز کھوکھر شامل تھے۔

تحریک کے رہنماؤں نے وکلاء کے ساتھ اظہار افسوس کیا اور دھماکے کے شہداء کے لیے فاتحہ خوانی کی۔ مصطفی نواز کھوکھر نے کہا کہ شہداء کے لیے ابھی تک کوئی امدادی پیکج جاری نہیں کیا گیا اور زخمی خود اپنا علاج کروا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمان کے سامنے ہی پالیسی بنائی جائے، بند کمروں میں نہیں، تاکہ عوام کو نقصان نہ ہو۔

اسد قیصر نے کہا کہ حکومت شہریوں کو تحفظ فراہم کرنے میں ناکام ہے اور خود کش حملے کے بعد کسی بھی حکومتی عہدیدار نے جوڈیشل کمپلیکس کا دورہ نہیں کیا۔ انہوں نے 26ویں اور 27ویں آئینی ترامیم کے ذریعے عدلیہ کو مفلوج کرنے پر تشویش ظاہر کی اور کہا کہ جہاں انصاف کا نظام ختم ہو جائے، وہاں جنگل کا قانون چلتا ہے۔

تحریک کے رہنماؤں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کے خلاف پروپیگنڈے کی سیاست بند ہونی چاہیے اور 1973ء کے آئین کی بالادستی کو یقینی بنانے کے لیے احتجاج جاری رہے گا۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *