Connect with us

سیاست

سکردو میں پاک فوج کا فوری ریسکیو آپریشن، تمام راستے بحال، سیاح محفوظ

Published

on

سکردو میں شدید بارش اور کلاؤڈ برسٹ کے باعث سکردو-دیوسائی روڈ پر کئی مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ ہوئی، جس سے 40 سے 50 گاڑیوں میں سوار سیاح اور مقامی افراد پھنس گئے۔

پاک فوج نے فوری طور پر ریسکیو آپریشن شروع کیا اور اپنی انجینئرنگ ٹیموں کے ہمراہ بھاری مشینری کے ذریعے تمام بند راستوں کو کلیئر کر دیا۔ سکردو سے سدپارہ ماؤنٹینئرنگ اسکول اور دیوسائی سے سدپارہ گاؤں تک سڑک کو مکمل بحال کر دیا گیا۔

ریسکیو آپریشن رات بھر جاری رہا اور پاک فوج کے پیشہ ورانہ اور تیز رفتار اقدامات کی بدولت تمام افراد اور گاڑیاں محفوظ طریقے سے نکال لی گئیں۔

سڑک پر ٹریفک کی روانی بحال ہو چکی ہے اور فوجی دستے اب بھی علاقے میں تعینات ہیں تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے بروقت نمٹا جا سکے۔

مقامی افراد اور سیاحوں نے پاک فوج کی بروقت مداخلت اور فرض شناسی پر بھرپور خراج تحسین پیش کیا ہے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *