Connect with us

کھیل

بھارتی کرکٹ لیگ میں ہنگامہ، شائقین کے درمیان لڑائی کی ویڈیو وائرل

Published

on

بھارت کی معروف کرکٹ لیگ بھارتی پریمیئر لیگ ایک اور تنازع کے باعث خبروں میں آ گئی ہے۔ لکھنؤ کے اکانا اسٹیڈیم میں لکھنؤ سپر جائنٹس اور راجستھان رائلز کے درمیان کھیلے گئے میچ کے دوران شائقین کے درمیان شدید جھگڑا دیکھنے میں آیا۔

سماجی ذرائع ابلاغ پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ تنازع اچانک شدت اختیار کر گیا اور ایک تماشائی نے دوسرے شخص کو زور سے دھکا دے کر دو قطار نیچے سر کے بل گرا دیا، جس کے باعث وہاں موجود افراد میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

واقعے کے بعد دیگر تماشائی فوری طور پر حرکت میں آئے اور مبینہ حملہ آور کو قابو کر لیا۔ مشتعل ہجوم نے اسے پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنایا، جس کے بعد اسے سیکیورٹی اہلکاروں کے حوالے کر دیا گیا۔

اس دوران اسٹیڈیم میں کچھ دیر کے لیے افراتفری کی صورتحال رہی۔ انتظامیہ کے مطابق واقعے کی تحقیقات جاری ہیں اور ذمہ دار افراد کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

یہ افسوسناک واقعہ بھارت میں کھیلوں کے مقابلوں کے دوران سیکیورٹی اور نظم و ضبط کے حوالے سے سنجیدہ سوالات اٹھا رہا ہے۔

واضح رہے کہ چند روز قبل چنئی سپر کنگز اور سن رائزرز حیدرآباد کے درمیان میچ کے دوران بھی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی، جس میں ایک مداح کو لیموں ہاتھ میں پکڑ کر مبینہ طور پر جادو ٹونا کرتے دیکھا گیا، جس کے فوراً بعد کھلاڑی شیوم دوبے آؤٹ ہو گئے تھے۔

اس واقعے پر لیگ کے سابق چیئرمین للت مودی نے بھی ردعمل دیا اور دعویٰ کیا کہ ایک ٹیم مالک کی جانب سے ایسے عمل کی تصدیق کی گئی ہے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *