Connect with us

سیاست

فیلڈ مارشل عاصم منیر سے کاروباری برادری کی ملاقات، معیشت کی بہتری کے لیے تجاویز پیش

Published

on

فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر سے ملک کی ممتاز کاروباری شخصیات نے ملاقات کی جس میں ملکی معیشت کی موجودہ صورتحال اور مستقبل کے چیلنجز پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔

اس ملاقات کی قیادت سابق نگراں وفاقی وزیر گوہر اعجاز نے کی جبکہ ان کے ہمراہ اے پی ٹی ایم اے کے چیئرمین کامران ارشد، ایس ایم تنویر، ایف پی سی سی آئی اور لاہور چیمبر آف کامرس کے صدور بھی شریک تھے۔

گوہر اعجاز نے اس موقع پر فیلڈ مارشل کو آگاہ کیا کہ کاروباری برادری حکومت کی معاشی پالیسیوں کی حمایت کر رہی ہے، تاہم وہ چاہتی ہے کہ مزید کاروباری آسانیاں پیدا کی جائیں۔ انہوں نے زور دیا کہ شرح سود کو مہنگائی کے تناسب سے کم کیا جائے تاکہ صنعتی سرگرمیوں میں تیزی آ سکے۔

گوہر اعجاز نے وفاقی بجٹ سے متعلق تحفظات بھی بیان کیے اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ اپنے وعدے پورے کرے تاکہ برآمدی معیشت مستحکم ہو سکے۔ کپاس کی صنعت اور زراعت کے فروغ کے لیے بھی خصوصی اقدامات کی سفارش کی گئی۔

ملاقات میں اس امر پر بھی زور دیا گیا کہ حکومت معاشی اصلاحات کے عمل کو تیز کرے تاکہ غیر یقینی صورتحال سے نکل کر ترقی کی راہ پر گامزن ہوا جا سکے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *