Connect with us

صحت

روس نے کینسر کے علاج کے لیے جدید ویکسین تیار کر لی، مفت فراہم کی جائے گی

Published

on

روس نے کینسر کے علاج کے لیے اپنی ویکسین تیار کرنے کا اعلان کیا ہے، جو 2025 سے مریضوں کو مفت فراہم کی جائے گی۔ ریڈیالوجی میڈیکل ریسرچ سینٹر کے ڈائریکٹر جنرل، آندرے کپری نے ریڈیو روسیہ کو بتایا کہ یہ ویکسین ابتدائی آزمائشوں میں کامیاب رہی ہے، جیسا کہ روسی خبر ایجنسی نے رپورٹ کیا۔

ویکسین نے ابتدائی تجربات میں ٹیومر کی افزائش کو روکنے اور اس کے پھیلاؤ کو کم کرنے میں غیر معمولی نتائج دیے ہیں۔ مصنوعی ذہانت کی مدد سے اس ویکسین کی تیاری کے عمل کو تیز کیا گیا ہے، جو صرف ایک گھنٹے میں شخصی ضرورت کے مطابق تیار کی جا سکتی ہے۔

گامالیہ نیشنل ریسرچ سینٹر کے ڈائریکٹر، الیگزینڈر گنس برگ نے تصدیق کی کہ یہ ویکسین جلد عوامی استعمال کے لیے دستیاب ہوگی اور کینسر کے علاج میں انقلاب برپا کرے گی۔

یہ ویکسین جسم کے مدافعتی نظام کو مضبوط کرتی ہے، ابتدائی مرحلے کے کینسر کو ختم کرتی ہے اور دوبارہ ہونے سے بچاتی ہے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *