Connect with us

صحت

زیادہ نیند خطرے کی علامت، تحقیق میں بزرگ افراد کے لیے اہم انکشافات

Published

on

جدید طبی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ بزرگ افراد میں دن کے وقت زیادہ سونا محض تھکن نہیں بلکہ ایک سنگین طبی خطرے کی ابتدائی علامت ہو سکتا ہے۔

طبی جریدے جاما نیٹ ورک اوپن میں شائع ہونے والی اس تحقیق میں نیند کے معمولات اور شرح اموات کے درمیان گہرے تعلق کا انکشاف کیا گیا ہے۔

یہ تحقیق میساچوسٹس جنرل ہسپتال اور رش یونیورسٹی میڈیکل سینٹر کے ماہرین نے مشترکہ طور پر کی، جس میں رش میموری اینڈ ایجنگ پراجیکٹ کے ڈیٹا کا تجزیہ کیا گیا۔

اس مطالعے میں روایتی طریقوں کے بجائے جدید آلات کے ذریعے 1338 بزرگ افراد کی نیند اور جسمانی سرگرمیوں کا 19 سال تک مسلسل مشاہدہ کیا گیا۔

تحقیق کی سربراہ ڈاکٹر چینلو گاؤ کے مطابق دن کے وقت سونے کے ہر اضافی گھنٹے کے ساتھ موت کے خطرے میں 13 فیصد اضافہ دیکھا گیا، جبکہ صبح کے وقت سونے والے افراد میں یہ خطرہ 30 فیصد تک زیادہ پایا گیا۔

ماہرین کے مطابق یہ تبدیلیاں جسم کے اندرونی نظام میں خرابی اور حیاتیاتی گھڑی کے بگڑنے کی نشاندہی کرتی ہیں، جو اکثر اعصابی یا قلبی بیماریوں سے جڑی ہوتی ہیں۔

تحقیق کے مطابق زیادہ نیند بذات خود بیماری نہیں بلکہ کسی پوشیدہ مرض یا جسمانی عدم توازن کی علامت ہوتی ہے۔

محققین نے تجویز دی ہے کہ مستقبل میں پہننے والے طبی آلات کو استعمال کرتے ہوئے نیند کے پیٹرنز کی نگرانی کی جائے تاکہ بروقت خطرات کا اندازہ لگا کر مناسب اقدامات کیے جا سکیں۔

یہ تحقیق اس بات کی نشاندہی کرتی ہے کہ بڑھاپے میں نیند کے معمولات میں تبدیلی کو نظر انداز کرنا صحت کے لیے خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *