Connect with us

سیاست

کاؤنٹر ٹیررازم سینٹر کے سابق سربراہ کا ٹرمپ سے بڑا مطالبہ سامنے آگیا

Published

on

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سابق معاون اور کاؤنٹر ٹیررازم سینٹر کے سابق سربراہ جو کینٹ نے مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال پر ایک اہم بیان دیتے ہوئے امریکا سے اسرائیل کے لیے فوجی اور انٹیلی جنس امداد فوری طور پر بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم “ایکس” پر جاری اپنے بیان میں جو کینٹ کا کہنا تھا کہ ایران کے ساتھ ہونے والی مفاہمتی یادداشتوں اور سفارتی کوششوں کے تحفظ کے لیے امریکا کو اپنی موجودہ پالیسی پر نظرثانی کرنا ہوگی۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ اسرائیل نے ایران کے ساتھ ہونے والی بعض اہم پیش رفت اور معاہدوں کو ناکام بنانے کی کوشش کی ہے، اس لیے واشنگٹن کو اپنے اتحادیوں کے حوالے سے پالیسی کا ازسرِ نو جائزہ لینا چاہیے۔

جو کینٹ نے مزید کہا کہ امریکا کو اسرائیل کے لیے تمام فوجی اور انٹیلی جنس تعاون روک دینا چاہیے اور خلیجی ممالک میں تعینات امریکی اہلکاروں کو واپس بلانے پر بھی غور کرنا چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایران کی پہنچ میں آنے والے امریکی فوجی اڈوں کو خالی کرنا اور خطے میں کشیدگی کم کرنے کے اقدامات کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔

سابق سربراہ کاؤنٹر ٹیررازم سینٹر کے مطابق امریکا کو مشرقِ وسطیٰ میں کسی نئی اور بڑی جنگ سے بچنے کے لیے محتاط اور دور اندیش پالیسی اپنانی چاہیے تاکہ خطے میں استحکام اور سفارتی حل کی راہ ہموار ہو سکے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *