Connect with us

سیاست

ہانیہ احمد کیس میں اہم پیش رفت، سی سی ڈی اہلکار پر قتلِ عمد کی دفعہ 302 شامل

Published

on


چکوال میں 9 سالہ آسٹریلوی شہری ہانیہ احمد کی ہلاکت کے مقدمے میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ پولیس نے مقدمے میں نامزد سی سی ڈی اہلکار کے خلاف قتلِ عمد کی دفعہ 302 شامل کر لی ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق مقدمہ ابتدا میں قتلِ خطا کی دفعہ 322 کے تحت درج کیا گیا تھا، تاہم تفتیش کے دوران حاصل ہونے والے شواہد، فرانزک جائزے اور دیگر تحقیقات کی روشنی میں مقدمے میں قتلِ عمد کی دفعہ شامل کی گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مقدمے میں نامزد سی سی ڈی اہلکار شجاع کے قبضے سے فائرنگ میں استعمال ہونے والی رائفل بھی برآمد کر لی گئی ہے۔ ملزم کو عدالت میں پیش کرنے کے بعد جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل کر دیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ چند روز قبل چکوال میں آسٹریلیا میں مقیم پاکستانی خاندان لوٹ مار کی واردات کے بعد فائرنگ کی زد میں آ گیا تھا، جس کے نتیجے میں 9 سالہ ہانیہ احمد جاں بحق جبکہ ان کے والد عدیل احمد اور بھائی عفان زخمی ہو گئے تھے۔

ابتدائی طور پر واقعے کو ڈاکوؤں کے تعاقب کے دوران پیش آنے والا حادثہ قرار دیا گیا تھا، تاہم بعد ازاں سی سی ٹی وی فوٹیج اور دیگر شواہد میں سی سی ڈی اہلکاروں کی مبینہ فائرنگ سامنے آنے پر ایک اہلکار کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا۔

پولیس کے مطابق کیس کی حساس نوعیت کے پیش نظر تحقیقات جاری ہیں جبکہ جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم مختلف پہلوؤں کا جائزہ لے رہی ہے۔ دوسری جانب آسٹریلوی حکومت نے بھی واقعے کا نوٹس لے لیا ہے جس کے بعد یہ معاملہ بین الاقوامی توجہ حاصل کر چکا ہے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *