Connect with us

سیاست

محرم الحرام کے لیے پنجاب میں سیکیورٹی ہائی الرٹ، فوج اور رینجرز کی 137 کمپنیاں طلب

Published

on

لاہور: حکومت پنجاب نے ماہِ محرم الحرام کے دوران امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے اور مجالس و جلوسوں کی فول پروف سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے پاک فوج اور پاکستان رینجرز کے دستے طلب کر لیے ہیں۔

اس سلسلے میں محکمہ داخلہ پنجاب نے وفاقی وزارت داخلہ کو باضابطہ مراسلہ ارسال کر دیا ہے۔ مراسلے کے مطابق صوبے کے 39 اضلاع میں سیکیورٹی فرائض کی انجام دہی کے لیے مجموعی طور پر 137 کمپنیوں کی خدمات درکار ہوں گی۔

ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق یہ درخواست پنجاب پولیس کی سفارش پر بھیجی گئی ہے تاکہ محرم الحرام کے دوران حساس مقامات، جلوسوں اور مجالس کی مؤثر نگرانی اور سیکیورٹی کو یقینی بنایا جا سکے۔

محکمہ داخلہ کے مطابق طلب کی گئی نفری میں پاک فوج کی 61 جبکہ پاکستان رینجرز کی 76 کمپنیاں شامل ہیں۔ قانون نافذ کرنے والے ادارے محرم الحرام کے پرامن انعقاد اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے خدمات سرانجام دیں گے۔

حکام کا کہنا ہے کہ محرم الحرام کے دوران سیکیورٹی کے جامع پلان پر عمل درآمد کیا جائے گا جبکہ حساس علاقوں میں خصوصی نگرانی اور حفاظتی اقدامات بھی کیے جائیں گے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *