Connect with us

سیاست

گلگت بلتستان الیکشن: وزیراعظم شہباز شریف نے پیپلز پارٹی کو مبارکباد دے دی، شفاف انتخابی عمل کو سراہا

Published

on

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے گلگت بلتستان اسمبلی انتخابات میں پاکستان پیپلز پارٹی کے اکثریتی جماعت کے طور پر سامنے آنے پر پارٹی قیادت کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے انتخابی عمل کو جمہوریت کی کامیابی قرار دیا ہے۔

اپنے تہنیتی بیان میں وزیراعظم نے گلگت بلتستان کے عوام کو کامیاب، پرامن اور شفاف انتخابات کے انعقاد پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ عوام نے بھرپور سیاسی شعور کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے حقِ رائے دہی کا استعمال کیا، جس سے جمہوری عمل مزید مضبوط ہوا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی انتخابات میں اکثریتی سیاسی جماعت کے طور پر ابھری ہے، جس پر صدر آصف علی زرداری اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری مبارکباد کے مستحق ہیں۔

انہوں نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے کامیاب امیدواروں سمیت تمام سیاسی جماعتوں اور آزاد امیدواروں کو بھی کامیابی پر مبارکباد پیش کی اور کہا کہ جمہوریت میں عوامی فیصلے کا احترام سب پر لازم ہے۔

وزیراعظم نے الیکشن کمیشن کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ ادارے نے شفاف، غیر جانبدار اور منظم انتخابات کے انعقاد کو یقینی بنایا، جو قابلِ تعریف ہے۔

انہوں نے امن و امان برقرار رکھنے پر پولیس، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور سیکیورٹی فورسز کی خدمات کو بھی خراجِ تحسین پیش کیا اور کہا کہ ان کی پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کی بدولت انتخابات پرامن ماحول میں منعقد ہوئے۔

واضح رہے کہ گلگت بلتستان اسمبلی کی 24 نشستوں کے غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی اب تک سب سے زیادہ نشستیں حاصل کر کے برتری حاصل کیے ہوئے ہے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *