Connect with us

سیاست

ٹرمپ کا انکشاف: نیتن یاہو سے سخت اور غصے بھرے لہجے میں بات کی، لبنان جنگ پر شدید ناراضی کا اظہار

Published

on

امریکی صدر نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے اسرائیلی وزیرِ اعظم سے لبنان میں جاری کشیدگی اور فوجی کارروائیوں کے معاملے پر سخت اور غصے بھرے لہجے میں گفتگو کی تھی۔

ایک پوڈکاسٹ انٹرویو میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ وہ اسرائیل اور لبنان کے درمیان مسلسل بڑھتی ہوئی کشیدگی سے پریشان تھے اور اسی وجہ سے نیتن یاہو سے دوٹوک انداز میں بات کی۔ انہوں نے کہا کہ خطے میں مزید جنگ اور عدم استحکام کسی کے مفاد میں نہیں۔

امریکی صدر نے ایران کے حوالے سے بھی اہم بیان دیتے ہوئے کہا کہ اس وقت ایران میں امریکی زمینی فوج بھیجنے کی ضرورت نہیں ہے۔ ان کے مطابق ایران اس بات پر متفق ہے کہ وہ جوہری ہتھیار حاصل نہیں کرے گا اور ایرانی قیادت امریکا کے ساتھ مذاکراتی عمل میں شامل ہے۔

ٹرمپ نے مزید کہا کہ ممکن ہے مستقبل میں ان کی ایرانی مذہبی قیادت سے ملاقات بھی ہو۔ انہوں نے امریکی معیشت پر بات کرتے ہوئے کہا کہ امریکا میں مہنگائی قابو میں ہے اور اگر ایران سے متعلق تنازع ختم ہوجاتا ہے تو عالمی سطح پر ایندھن کی قیمتوں میں مزید کمی آسکتی ہے۔

دوسری جانب امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق حالیہ دنوں صدر ٹرمپ اور نیتن یاہو کے درمیان ہونے والی فون کال میں لبنان میں اسرائیلی فوجی کارروائیوں پر شدید اختلافات سامنے آئے۔ رپورٹس کے مطابق ٹرمپ نے بیروت پر ممکنہ اسرائیلی حملے کے منصوبے پر بھی اعتراض کیا اور اسے روکنے کی کوشش کی۔

میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ امریکی صدر نے اس گفتگو کے دوران نیتن یاہو کو سخت الفاظ میں تنقید کا نشانہ بنایا اور ان کے رویے پر ناراضی کا اظہار کیا۔ تاہم اسرائیلی حکومت کی جانب سے ان دعوؤں پر باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *