Connect with us

سیاست

اسحاق ڈار واشنگٹن پہنچ گئے، امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو سے اہم ملاقات آج ہوگی

Published

on

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار سرکاری دورے پر امریکا کے دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی پہنچ گئے ہیں، جہاں وہ امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو سے اہم ملاقات کریں گے۔

واشنگٹن پہنچنے پر امریکا میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ نے اسحاق ڈار کا استقبال کیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار اور مارکو روبیو کے درمیان ملاقات امریکی محکمہ خارجہ میں ہوگی۔

ملاقات کے دوران پاک امریکا دوطرفہ تعلقات، علاقائی اور عالمی امور، امن و استحکام کے لیے سفارتی کوششوں اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے امکانات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

ترجمان کے مطابق پاکستان کی جانب سے خطے میں امن، استحکام اور مذاکراتی عمل کو فروغ دینے کے اقدامات بھی زیر بحث آئیں گے۔

اس سے قبل نائب وزیراعظم نے نیویارک میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں شرکت کی، جہاں ان کی چینی وزیر خارجہ وانگ یی سے بھی اہم ملاقات ہوئی۔

ملاقات کے دوران چین اور پاکستان نے دوطرفہ اسٹریٹجک تعاون کو مزید مضبوط بنانے اور علاقائی امن و استحکام کے لیے مشترکہ کوششیں جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *