Connect with us

سیاست

برطانیہ اور خلیجی ممالک کے درمیان 3.7 ارب پاؤنڈ کا بڑا تجارتی معاہدہ طے

Published

on

برطانیہ نے بحرین، سعودی عرب، قطر، متحدہ عرب امارات سمیت خلیجی تعاون کونسل کے 6 ممالک کے ساتھ 3.7 ارب پاؤنڈ مالیت کا اہم تجارتی معاہدہ کر لیا ہے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق اس معاہدے کو برطانوی معیشت کے لیے ایک بڑی پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔ رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ اس معاہدے کے تحت برطانوی برآمدات پر سالانہ 58 کروڑ پاؤنڈ کے ٹیرف ختم ہونے کا امکان ہے، جس سے دوطرفہ تجارت میں نمایاں اضافہ متوقع ہے۔

معاہدے کے بعد چیڈر چیز، مکھن، چاکلیٹ اور دیگر متعدد مصنوعات کی قیمتوں میں کمی آنے کی توقع ظاہر کی جا رہی ہے، جبکہ کاروباری سرگرمیوں اور سرمایہ کاری کے نئے مواقع بھی پیدا ہوں گے۔

برطانوی وزیرِ اعظم کیئر اسٹارمر نے اس معاہدے کو برطانوی معیشت کے لیے ایک بڑی کامیابی قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے روزگار، تجارت اور اقتصادی ترقی کو فروغ ملے گا۔

برطانوی میڈیا کے مطابق یہ خلیجی تعاون کونسل اور کسی بھی جی 7 ملک کے درمیان ہونے والا پہلا بڑا تجارتی معاہدہ ہے، جسے عالمی تجارت میں ایک اہم پیش رفت تصور کیا جا رہا ہے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *