Connect with us

سیاست

ڈونلڈ ٹرمپ کے اہم دعوے، پاک بھارت جنگ اور ایران سے متعلق بڑے بیانات

Published

on

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں گفتگو کرتے ہوئے پاک بھارت جنگ، ایران، عالمی معیشت اور امریکی عسکری حکمتِ عملی سے متعلق کئی اہم دعوے کیے ہیں۔

عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ پاک بھارت جنگ کے دوران 11 طیارے مار گرائے گئے تھے۔ ان کے بقول پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف نے ان سے کہا کہ “آپ نے 3 سے 5 کروڑ جانیں بچائیں۔”

صدر ٹرمپ نے ایران کے حوالے سے دعویٰ کیا کہ امریکا نے گزشتہ جون میں ایران کی جوہری صلاحیت کو تباہ کر دیا تھا اور اب ایران کو کبھی جوہری ہتھیار حاصل نہیں کرنے دیا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایران کی 90 فیصد راکٹ بنانے والی فیکٹریاں تباہ کر دی گئی ہیں جبکہ اس کی بحری اور فضائی قوت کو بھی شدید نقصان پہنچایا گیا ہے۔ ان کے مطابق ایران کی بغیر پائلٹ طیارے اور میزائل بنانے کی صلاحیت بھی کمزور ہو چکی ہے اور کئی میزائل تباہ کیے جا چکے ہیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ اگرچہ وہ فوری طور پر جنگ دوبارہ شروع کرنے کے حق میں نہیں، تاہم ضرورت پڑنے پر یہ راستہ موجود ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ایران امریکا کے ساتھ معاہدہ کرنا چاہتا ہے لیکن ایرانی قیادت کے اندر مذاکرات کے حوالے سے اختلافات پائے جاتے ہیں۔

انہوں نے توانائی کی عالمی قیمتوں پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے ساتھ تنازع ختم ہونے کے بعد پیٹرول کی قیمتوں میں کمی آ سکتی ہے جبکہ امریکی معیشت اب بھی مضبوط ہے اور مالیاتی منڈی نئی بلندیوں کو چھو رہی ہے۔

صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ انہیں ایران کی عالمی فٹبال کپ میں شرکت پر کوئی اعتراض نہیں، جو اس سال شمالی امریکا میں منعقد ہوگا۔

مزید برآں انہوں نے یورپ میں امریکی فوجی موجودگی کے حوالے سے کہا کہ اٹلی اور اسپین سے امریکی فوج کے ممکنہ انخلا پر غور کیا جا رہا ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک اور متنازع دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ ان کے کہنے پر ایران نے 8 خواتین کو پھانسی نہیں دی جبکہ ان کے بقول اس سے پہلے ایران 42 ہزار مظاہرین کی جان لے چکا تھا۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *