Connect with us

سیاست

پی ٹی آئی کا حکومت کی جگہ اب اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ مذاکرات کرنے کا امکان

Published

on

تحریر : ذیشان کاکاخیل

پاکستان تحریک انصاف کی متعدد رہنماؤں کا سول نافرمانی کی تحریک شروع کرنے پر تحفظات سامنے آگئے ہے۔ذرائع کے مطابق کچھ رہنماء نہیں چاہتے کہ پہلے ہی مرحلے میں سول نافرمانی کی تحریک شروع کی جائے یہی وجہ ہے کہ 15 دسمبر کی تاریخ گزر جانے کے بعد بھی تاحال سکول نافرمانی شروع کرنے کا حتمی اعلان نہ ہوسکا ہے۔کچھ رہنماؤں کا خیال ہے کہ پہلے دیگر موجود آپشنز پر غور کیا جائے اس کے بعد سول نافرمانی کی تحریک شروع کی جائے۔پارٹی ذرائع کے مطابق حکومت کو جو ڈیڈ لائن دی گئی تھی وہ گزر جانے کے بعد بھی تاحال مذاکرات کے لیے خاطر خواہ اقدامات نظر نہیں ارہے ہے۔ اس لئے اب یہ بات بھی زیر غور ہے کہ پہلے اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ مذاکرات کی جائے۔ وہ اپوزیشن جماعتیں
جو پارلیمنٹ کے اندر ہوں یا باہر تمام جماعتوں کے ساتھ مذاکرات کرکے انہیں اپنے ساتھ چلنے کی دعوت دی جائے۔ ذرائع کے مطابق ایسا کرنے سے پی ٹی آئی کی تحریک اور آواز مزید مضبوط ہو جائے گی ۔ذرائع کے مطابق یہ ایک موقع ہے کہ ناراض جماعتوں کو بھی ساتھ ملایا جائے کیونکہ مولانا فضل الرحمان سمیت کئی دیگر جماعتیں اس وقت حکومت سے نالاں ہیں۔ اس بارے میں ترجمان خیبرپختونخوا حکومت بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ سول نافرمانی کی تحریک پہلے سے جاری احتجاج کا حصہ ہے،ان کے مطابق سول نافرمانی کی تحریک میں تاخیر کچھ رہنماوں کی درخواست پر کی گئی ہے اس وقت سول نافرمانی کی تحریک کے طریقے کار پر مزید مشاورت جاری ہے اور تمام معملات کو حتمی شکل دی جارہی ہے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *