Connect with us

سیاست

عمران خان کے بیٹوں کی امریکہ روانگی خاندانی معاملہ ہے، پارٹی کا کوئی ہدایت نامہ نہیں, علی محمد خان

Published

on


پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما علی محمد خان نے واضح کیا ہے کہ عمران خان کے بیٹے، قاسم اور سلیمان، کی امریکہ روانگی خاندانی فیصلے کے تحت ہوئی ہے، یہ پارٹی کی کوئی ہدایت نہیں تھی۔

جیونیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا

“یہ ان کی فیملی ارینجمنٹ ہے، پی ٹی آئی نے ان کو امریکہ جانے کے لیے نہیں کہا۔ اپنے والد کی رہائی کیلئے لابنگ کرنا ان کا حق ہے۔”

انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ حکومت انہیں پاکستان آنے کی بھی اجازت دے گی۔ علی محمد خان نے کہا کہ پی ٹی آئی کے “ایبسولوٹلی ناٹ” والے اصولی مؤقف پر آج بھی قائم ہیں اور کسی بیرونی طاقت کو پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت کی اجازت نہیں دے سکتے۔

ان کا کہنا تھا کہ امریکہ ہمارا دشمن نہیں، لیکن خودمختاری پر سمجھوتہ بھی ممکن نہیں۔ انہوں نے یاد دلایا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے بھی ایک موقع پر ٹرمپ کو نوبل انعام دینے کی بات کی تھی، اس لیے دوغلا پن نہیں ہونا چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کا مؤقف تھا کہ ٹرمپ انتظامیہ پی ٹی آئی سے متعلق بائیڈن انتظامیہ کے برعکس نیوٹرل رہی، اور آج بھی یہی موقف ہے کہ پاکستان کے فیصلے پاکستان میں ہونے چاہئیں۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *