Connect with us

سیاست

عمران خان اور پی ٹی آئی ہمیشہ دہشت گردوں کے حامی رہے ہیں، عطا اللہ تارڑ

Published

on

وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ عمران خان اور ان کی جماعت تحریک انصاف ہمیشہ سے دہشت گردوں کی حامی اور سہولت کار رہی ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ پاک فوج کے جوانوں اور افسران نے دہشت گردی کا بہادری سے مقابلہ کیا جبکہ کچھ عناصر خیبر پختونخوا میں امن کے قیام میں رکاوٹ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تحریکِ انتشار واحد جماعت ہے جسے شہداء کی قربانیوں یا ملکی سالمیت سے کوئی غرض نہیں۔

وفاقی وزیر نے الزام لگایا کہ پی ٹی آئی کا مقصد صرف صوبے میں تقسیم پیدا کرنا، حالات خراب کرنا اور دہشت گردوں کو پناہ دینا ہے۔ ان کے مطابق عمران خان اور ان کی جماعت عالمی سطح پر بھی دہشت گردوں کے سہولت کار کے طور پر جانے جاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام نے دہشت گردی کے خلاف بے مثال قربانیاں دیں — اے پی ایس کے بچوں نے اپنے خون سے تاریخ رقم کی، خضدار میں معصوم بچے شہید ہوئے۔ “ہم ان قربانیوں کو کیسے بھول سکتے ہیں؟”

عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ افواج پاکستان، سول شہری، دکاندار، ڈاکٹرز، انجینئرز اور معاشرے کے ہر طبقے نے امن کے قیام میں کردار ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان کے تحت دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا جائے گا، قوم متحد ہے اور ہم ان قربانیوں کو فراموش نہیں کر سکتے۔

انہوں نے کہا کہ پاک فوج نے آپریشن ضربِ عضب اور آپریشن ردالفساد کے ذریعے دہشت گردی کو شکست دی، جس کے بعد بازاروں میں رونقیں اور کھیل کے میدانوں میں زندگی واپس آئی۔

انہوں نے عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ “جیل میں بیٹھا شخص لاشوں پر سیاست چمکانے کی خواہش رکھتا ہے۔”

آخر میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کی بقاء، امن اور شہداء کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *