سیاست
طالبان نے آئی سی سی کے گرفتاری وارنٹس کو سختی سے مسترد کر دیا
افغان طالبان نے عالمی فوجداری عدالت (آئی سی سی) کی جانب سے اپنے دو اہم رہنماؤں کے خلاف جاری کیے گئے گرفتاری وارنٹس کو سختی سے مسترد کر دیا ہے۔
ترجمان طالبان ذبیح اللہ مجاہد نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ یہ “احمقانہ اعلانات” طالبان کے شریعت پر مبنی نظام کو متاثر نہیں کر سکتے۔ انہوں نے واضح کیا کہ افغان طالبان آئی سی سی کو تسلیم نہیں کرتے۔
آئی سی سی نے طالبان کے سپریم لیڈر ملا ہیبت اللہ اخوندزادہ اور چیف جسٹس عبدالحکیم حقانی کے خلاف خواتین پر جبری پابندیوں کے الزامات میں انسانیت کے خلاف جرائم کے تحت وارنٹ جاری کیے ہیں۔
عالمی عدالت کا مؤقف ہے کہ اس کے پاس معقول شواہد موجود ہیں جو ظاہر کرتے ہیں کہ طالبان حکومت نے صنفی بنیادوں پر سنگین خلاف ورزیاں کی ہیں۔
تاہم طالبان نے اس اقدام کو اپنے داخلی معاملات میں مداخلت قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا ہے اور کہا ہے کہ ان کا نظام اسلامی اصولوں پر مبنی ہے۔
