Connect with us

سیاست

دبئی سے چوری، جہلم میں بازیابی: برطانوی وی لاگر لارڈ مائلز کو ایئرپوڈز واپس مل گئے

Published

on

پاکستانی پولیس نے ایک منفرد کارنامہ انجام دیتے ہوئے برطانوی وی لاگر لارڈ مائلز کے وہ ایئرپوڈز بازیاب کر لیے جو چند ماہ قبل دبئی میں چوری ہو گئے تھے۔

رپورٹس کے مطابق، ایئرپوڈز ایک بھارتی شہری نے دبئی میں چوری کیے تھے اور بعد میں ایک اوورسیز پاکستانی نے لاعلمی میں انہیں خرید کر پاکستان لے آیا۔ لارڈ مائلز نے ایپل کی ٹریکنگ ٹیکنالوجی کے ذریعے ان کی لوکیشن جہلم میں ٹریس کی اور سوشل میڈیا پر پاکستانی حکام سے مدد کی اپیل کی۔

یہ پیغام ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو کی نظر سے گزرا جنہوں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے علاقے میں گھر گھر تفتیش کا حکم دیا۔ جلد ہی وہ شخص مل گیا جس کے پاس ایئرپوڈز تھے، اور جب اسے صورتحال سے آگاہ کیا گیا تو اس نے ایئرپوڈز رضاکارانہ طور پر واپس کر دیے۔

لارڈ مائلز خصوصی طور پر پاکستان آئے اور جمعہ کے روز ڈی پی او آفس میں انہیں ایئرپوڈز باقاعدہ طور پر واپس کیے گئے۔ یہ واقعہ سوشل میڈیا پر کافی سراہا جا رہا ہے اور ڈیجیٹل جرائم سے نمٹنے میں پاکستانی پولیس کی کامیابی کا روشن پہلو بن چکا ہے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *