Connect with us

سیاست

اسحاق ڈار اور چینی سفیر کی ملاقات، خطے کی صورتحال اور پاک-چین تعلقات پر اہم گفتگو

Published

on

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے چین کے سفیر جیانگ زائی ڈونگ نے اسلام آباد میں ملاقات کی، جس میں خطے کی تازہ ترین صورتحال اور دوطرفہ تعلقات پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔

دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات کے دوران علاقائی امن و استحکام، بالخصوص ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی کے تناظر میں جاری سفارتی کوششوں پر بھی گفتگو ہوئی۔ چینی سفیر نے امریکا اور ایران کے درمیان پائیدار امن کے لیے پاکستان کی جانب سے روابط کو فروغ دینے کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے مکمل حمایت کا اظہار کیا۔

اس موقع پر اسحاق ڈار نے پاکستان اور چین کے درمیان ہمہ موسمی اسٹریٹجک کوآپریٹو پارٹنرشپ کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان اعلیٰ سطحی تبادلوں کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ یہ روابط باہمی اعتماد اور تعاون کو مزید فروغ دیتے ہیں۔

ملاقات میں دونوں فریقین نے اس بات پر اتفاق کیا کہ پاک-چین تعلقات خطے میں امن، ترقی اور استحکام کے لیے نہایت اہم ہیں اور انہیں مزید وسعت دینے کے لیے مشترکہ کوششیں جاری رکھی جائیں گی۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *