Connect with us

صحت

پشاور کے علاقے سفید ڈھیری میں چکن گونیا کی وبا، 16 کیسز کی تصدیق

Published

on

پشاور کے علاقے سفید ڈھیری کو چکن گونیا وائرس نے اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے، جہاں محکمہ صحت خیبر پختونخوا نے 16 کیسز کی تصدیق کر دی ہے۔

محکمہ صحت کے مطابق مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، جس پر ڈی ایچ او پشاور میں کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے تاکہ صورتحال کی نگرانی اور رابطہ کاری مؤثر انداز میں کی جا سکے۔
محکمہ صحت نے علاقے کو آؤٹ بریک زون قرار دے دیا ہے اور وائرس کو یونین کونسل کی سطح تک محدود رکھنے کے لیے فوری اقدامات شروع کر دیے ہیں۔

21 مشتبہ مریضوں کے نمونے پبلک ہیلتھ ریفرنس لیب بھجوائے گئے تھے جن میں سے 16 میں چکن گونیا وائرس کی تصدیق ہوئی۔ سیکریٹری صحت شاہد اللہ کے مطابق علاقے میں فوگنگ، لاروی سائیڈنگ اور دیگر ویکٹر کنٹرول اقدامات جاری ہیں تاکہ مچھروں کی افزائش روکی جا سکے۔

عوامی آگاہی مہم بھی شروع کر دی گئی ہے اور شہریوں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ مچھروں سے بچاؤ کی تدابیر اختیار کریں، پانی جمع نہ ہونے دیں اور غیر ضروری نقل و حرکت سے گریز کریں۔
تمام اسپتالوں کو تشخیصی کٹس اور ادویات کی دستیابی یقینی بنانے کی ہدایت دی گئی ہے جبکہ ڈی ایچ او کو روزانہ کی بنیاد پر صورتحال کی رپورٹ ڈائریکٹوریٹ جنرل ہیلتھ سروسز کو بھیجنے کا کہا گیا ہے۔

محکمہ صحت نے یقین دہانی کرائی ہے کہ تمام دستیاب وسائل بروئے کار لاتے ہوئے صورتحال پر جلد قابو پایا جائے گا۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *