Connect with us

سیاست

ٹرمپ کا کانگریس میں دھواں دھار خطاب، اپوزیشن کا شدید احتجاج

Published

on

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کانگریس کے مشترکہ اجلاس سے خطاب میں دعویٰ کیا کہ ان کی قیادت میں امریکہ ناقابلِ تسخیر ہو چکا ہے اور “امریکہ واپس آگیا ہے”۔ انہوں نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں تعاون پر پاکستان کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان میں ایک اہم دہشت گرد کو پکڑا گیا ہے، جسے امریکا میں قانون کا سامنا کرنا پڑے گا۔

صدر ٹرمپ نے اپنی حکومت کی کامیابیوں کو نمایاں کرتے ہوئے کہا کہ صرف 43 دنوں میں انہوں نے وہ حاصل کر لیا جو پچھلی حکومتیں کئی سالوں میں بھی نہ کر سکیں۔ سابق صدر جو بائیڈن کو “ناکام ترین صدر” قرار دیتے ہوئے، ٹرمپ نے کہا کہ ان کے دور میں معیشت زبوں حالی کا شکار تھی، لیکن ان کی حکومت مہنگائی کم کرے گی اور امریکی عوام کو ریلیف دے گی۔

اپوزیشن کے ارکان نے صدر ٹرمپ کے خطاب کے دوران شدید احتجاج کیا، اور اسپیکر مائیک جانسن کو ایوان میں نظم و ضبط برقرار رکھنے کے لیے سارجنٹ آف آرمز کو طلب کرنا پڑا۔ اس دوران ڈیموکریٹک رکن ایل گرین نے احتجاج کیا، جس پر انہیں ایوان سے باہر نکال دیا گیا۔

صدر ٹرمپ نے غیر قانونی مہاجرین کے خلاف سخت کارروائی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ انہیں ان کے ممالک واپس بھیجا جائے گا، اور ساتھ ہی ایک خصوصی “گولڈ کارڈ” متعارف کرانے کا اعلان کیا، جو گرین کارڈ سے بہتر ہوگا۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *