Connect with us

سیاست

ٹرمپ کا دعویٰ، مودی نے روسی تیل کی درآمد بند کرنے کا وعدہ کیا

Published

on

امریکہ اور بھارت کے درمیان اہم تجارتی مذاکرات کے بعد وائٹ ہاؤس نے تصدیق کی ہے کہ بھارتی ریفائنریز روسی تیل کی درآمد میں پچاس فیصد تک کمی کر رہی ہیں۔

تاہم بھارتی ذرائع کے مطابق یہ کمی تاحال درآمدی اعداد و شمار میں ظاہر نہیں ہوئی کیونکہ نومبر اور دسمبر کے لیے پہلے سے طے شدہ آرڈرز بدستور جاری ہیں۔

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے انہیں یقین دلایا ہے کہ بھارت روس سے تیل خریدنا بند کر دے گا۔ ٹرمپ نے اس اقدام کو روسی آمدن محدود کرنے کی عالمی مہم میں ایک “بڑا قدم” قرار دیا۔

ٹرمپ نے مزید کہا کہ اب ان کی توجہ چین کو قائل کرنے پر ہوگی تاکہ وہ بھی روسی تیل خریدنا بند کرے۔

خیال رہے کہ بھارت اور چین روسی خام تیل کے سب سے بڑے خریدار ہیں، جو 2022 کے بعد سے مغربی پابندیوں کے نتیجے میں رعایتی نرخوں پر روس سے خریداری کر رہے ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ بھارت کا روسی تیل سے فوری انخلا ممکن نہیں ہوگا کیونکہ معاہدے، سپلائی لائنز اور قیمتوں کی ساخت میں تبدیلی وقت طلب عمل ہے۔

یہ پیش رفت ایسے وقت میں ہوئی ہے جب امریکہ نے بھارت کی برآمدات پر پچاس فیصد تک ٹیکس عائد کیا ہے، جسے جزوی طور پر روسی تیل کی خریداری سے منسلک کیا گیا ہے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *