سیاست
وزیراعظم شہباز شریف کا پاک فضائیہ کے شاہینوں کو زبردست خراجِ تحسین
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پاک فضائیہ کے جانباز شاہینوں کو وطن عزیز کے دفاع میں شاندار کردار پر زبردست خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔
وزیراعظم آفس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم سے چیف آف دی ایئر اسٹاف، ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے اہم ملاقات کی۔
اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ پاک فضائیہ کے شاہین وطن کی حفاظت کے لیے سیسہ پلائی دیوار ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ معرکہ حق کے دوران پاک فضائیہ کے شاہینوں نے دشمن کے جہاز گرا کر اسے کاری ضرب لگائی۔
ملاقات میں پاک فضائیہ کے پیشہ ورانہ امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
