Connect with us

سیاست

بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کے سینیٹائزیشن آپریشنز جاری، 3 روز میں 200 سے زائد دہشت گرد ہلاک

Published

on

بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے دہشت گردی کے خلاف بڑے پیمانے پر سینیٹائزیشن آپریشنز جاری ہیں۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق یہ کارروائیاں فتنۃ الہندوستان سے وابستہ حملہ آور دہشت گردوں کے خلاف کی جا رہی ہیں تاکہ صوبے میں امن و امان کو یقینی بنایا جا سکے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ رات مختلف علاقوں میں کیے گئے تعاقبی آپریشنز کے دوران مزید 22 دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا۔ اس طرح گزشتہ تین روز کے دوران کیے جانے والے آپریشنز میں مجموعی طور پر 200 سے زائد دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا جا چکا ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق آپریشنز خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کیے جا رہے ہیں، جن کا مقصد دہشت گردوں کے نیٹ ورکس کا مکمل خاتمہ اور علاقے کو کلیئر کرنا ہے۔ فورسز کی جانب سے کلیئرنس اور سرچ آپریشنز کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔

سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف کارروائیاں اس وقت تک جاری رہیں گی جب تک بلوچستان میں امن و استحکام مکمل طور پر بحال نہیں ہو جاتا۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *