Connect with us

سیاست

ضمنی انتخابات میں ن لیگ کی واضح برتری، عوام نے ترقی کا راستہ چن لیا: وزیراعلیٰ مریم نواز

Published

on

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے صوبے میں ہونے والے ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ ن کی شاندار کامیابی پر عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی عوام نے خدمت کرنے والوں کو ایک بار پھر سرخرو کردیا ہے۔

وزیراعلیٰ نے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن بیانیے سے نہیں، کام سے جیتے جاتے ہیں۔ ’’مقبولیت کے دعوے زمین بوس ہوگئے، 2024 کے انتخابات میں ہاری ہوئی تمام نشستیں اب ن لیگ نے جیت لی ہیں۔‘‘

اس سے قبل کامیاب ہونے والے قومی و صوبائی اسمبلی کے اراکین کو مبارکباد دیتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ سیاست میں نفرت، فتنہ اور فساد کا باب ختم ہوچکا ہے اور ملک میں خدمت و ترقی کا نیا دور شروع ہوگیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ’’وقت بدل چکا ہے، عوام کی ترجیحات بدل چکی ہیں اور اب پاکستان آگے کی طرف بڑھ رہا ہے۔‘‘

مریم نواز کے مطابق مسلم لیگ ن کی واضح جیت عوام کے اس پیغام کی عکاس ہے کہ ترقی کے سفر کو مزید تیزی سے آگے بڑھایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ عوام نے دو ٹوک فیصلہ دے دیا ہے کہ کام کرنے والا ہی ووٹ لے گا۔

’’بیلٹ باکس سے بھی پیغام آگیا ہے کہ پاکستان کو انتشار نہیں، بلکہ روشن مستقبل چاہیے،‘‘ وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *