Connect with us

سیاست

انصاف کے دروازے بند ہیں، عمران خان کا چیف جسٹس کو خط

Published

on

سابق وزیراعظم اور بانی پاکستان تحریکِ انصاف عمران خان نے چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کے نام خط لکھا ہے۔ اپنے خط میں عمران خان نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ وہ سپریم کورٹ سے محض 31 کلومیٹر کی دوری سے یہ خط لکھ رہے ہیں، لیکن گزشتہ 772 دن سے ان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے لیے انصاف کے دروازے بند ہیں۔

عمران خان نے دعویٰ کیا کہ ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی غیر انسانی اور ذلت آمیز رویے کا سامنا صبر و تحمل کے ساتھ کر رہی ہیں۔ خط کے مطابق، لطیف کھوسہ یہ خط سپریم کورٹ کے قائم مقام رجسٹرار کو جمع کرائیں گے۔

یہ خط ایک ایسے وقت سامنے آیا ہے جب عمران خان اور پی ٹی آئی قیادت عدالتی کارروائیوں اور مقدمات کے حوالے سے مسلسل تنقید کا نشانہ بناتے رہے ہیں۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *