سیاست
وزیراعلیٰ مریم نواز کی عوام سے محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی اپیل
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے میں سیلابی صورت حال کے پیش نظر عوام سے پرزور اپیل کی ہے کہ وہ فوری طور پر محفوظ مقامات کی جانب منتقل ہو جائیں۔ اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ سیلاب کے خطرات کی زد میں آنے والے علاقوں کے رہائشی ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو اداروں کے ساتھ بھرپور تعاون کریں تاکہ کسی بھی بڑے جانی نقصان سے بچا جا سکے۔
انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ حکومت پنجاب عوام کی جان و مال کے تحفظ کو اولین ترجیح دے رہی ہے۔ گھروں، فصلوں اور مویشیوں کے نقصانات کا شفاف تخمینہ لگایا جا رہا ہے اور متاثرہ افراد کو ان کا حق ہر صورت پہنچایا جائے گا۔ مریم نواز نے کہا کہ حکومت ہر متاثرہ شہری کے ساتھ کھڑی ہے اور نقصان کے ازالے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔
