Connect with us

سیاست

سپریم کورٹ نے بحریہ ٹاؤن کی نیلامی رکوانے کی درخواست مسترد کر دی

Published

on

سپریم کورٹ نے بحریہ ٹاؤن کو بڑا جھٹکا دیتے ہوئے اس کی جائیدادوں کی نیلامی رکوانے کی درخواست مسترد کر دی ہے۔

تین رکنی بینچ، جس کی سربراہی جسٹس امین الدین خان کر رہے تھے، نے کیس کی سماعت کی اور حکم دیا کہ ملک ریاض اور بحریہ ٹاؤن کے خلاف دائر تمام ریفرنسز کی نقول عدالت میں پیش کی جائیں۔

جسٹس امین الدین نے ریمارکس دیے کہ یکطرفہ حکم امتناع جاری نہیں کیا جا سکتا۔ عدالت دونوں فریقین کو سننے کے بعد ہی کوئی فیصلہ کرے گی۔

یاد رہے کہ نیب نے بحریہ ٹاؤن کی جائیدادیں پلی بارگین کی رقوم کی وصولی کے لیے نیلام کرنا شروع کر دی ہیں۔ اس سے قبل اسلام آباد ہائی کورٹ نے نیب کو نیلامی کی اجازت دی تھی۔

عدالت نے کیس کی آئندہ سماعت 13 اگست کو مقرر کر دی ہے، جس میں تمام مرکزی اور ضمنی درخواستوں پر ایک ساتھ سماعت ہو گی۔

یہ صورتحال بحریہ ٹاؤن کے لیے قانونی طور پر ایک نازک مرحلہ بن چکی ہے، جس میں نہ صرف اس کے مالی معاملات بلکہ جائیدادیں بھی داؤ پر لگی ہوئی ہیں۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *