Connect with us

سیاست

برطانیہ نے پاکستان کو ایئر سیفٹی لسٹ سے نکال دیا، فضائی سفر کی بحالی کی راہ ہموار

Published

on

برطانیہ نے پاکستان کو اپنی ایئر سیفٹی لسٹ سے خارج کر دیا، جس کے بعد پاکستانی ایئرلائنز کی برطانیہ کیلئے پروازوں کی بحالی کی راہ ہموار ہوگئی ہے۔

برطانوی ایئر سیفٹی کمیٹی نے پاکستان کے فضائی تحفظ کے نظام میں بہتری کو تسلیم کرتے ہوئے یہ فیصلہ کیا۔ اب ہر پاکستانی ایئرلائن برطانوی سول ایوی ایشن اتھارٹی سے پروازوں کی اجازت کیلئے انفرادی طور پر درخواست دے سکتی ہے۔

برطانوی ہائی کمشنر کا کہنا تھا کہ وہ پاکستان اور برطانیہ کے ماہرین کی مسلسل محنت پر شکر گزار ہیں، جنہوں نے بین الاقوامی معیار پر پورا اترنے کیلئے اصلاحات کیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پروازوں کی بحالی میں وقت لگے گا، لیکن وہ جلد کسی پاکستانی ایئرلائن سے سفر کرنے کے منتظر ہیں۔

برطانوی کمیٹی نے پاکستان کی سول ایوی ایشن کے ساتھ برسوں کی مشاورت کے بعد تسلیم کیا کہ 2021 کے بعد سے مطلوبہ حفاظتی اصلاحات مکمل ہو چکی ہیں۔

اس فیصلے سے نہ صرف دونوں ملکوں کے درمیان سفر میں آسانی ہوگی بلکہ خاندانی روابط اور تجارتی تعلقات کو بھی فروغ ملے گا۔ برطانیہ، پاکستان کا تیسرا بڑا تجارتی شراکت دار ہے، اور دو طرفہ تجارت 4.7 ارب پاؤنڈ سے تجاوز کر چکی ہے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *