Connect with us

کھیل

پاکستان کی ناقابل شکست پیش قدمی، چین کو شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی

Published

on

پاکستان نے چین کو سنسنی خیز مقابلے میں 1-2 سے شکست دے کر انڈر 18 ایشیا کپ 2025 کے سیمی فائنل میں کوالیفائی کر لیا۔ دازہاؤ نیشنل ہاکی ٹریننگ سینٹر میں ہونے والے اس مقابلے میں گرین شرٹس نے ایک بار پھر شاندار کھیل پیش کیا۔

گروپ اے میں ناقابل شکست رہتے ہوئے پاکستان نے 12 پوائنٹس اور +21 گول ڈیفرنس کے ساتھ سرفہرست پوزیشن حاصل کی۔ مجموعی طور پر پاکستان نے گروپ مرحلے میں 25 گول کیے اور صرف 4 گول کھائے۔

11ویں منٹ میں حسن شہباز نے فیلڈ گول کر کے پاکستان کو برتری دلائی۔ دوسرے کوارٹر میں دونوں ٹیموں کو پینلٹی کارنر ملے مگر کوئی فائدہ نہ اٹھا سکا۔ تیسرے کوارٹر کے اختتام پر علی حنزلہ نے دوسرا گول کر کے برتری دگنی کی، جس کے فوراً بعد چین نے جیا شنگ لن کی پینلٹی کارنر پر گول کر کے اسکور 1-2 کر دیا۔

چوتھے کوارٹر میں چین نے شدید دباؤ ڈالا لیکن پاکستانی گول کیپر غلام مصطفیٰ کی شاندار سیونگ نے برتری کو برقرار رکھا۔ اب پاکستان کا سیمی فائنل میں مقابلہ جمعہ کے روز ملیشیا سے ہوگا۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *