Connect with us

سیاست

ایران نے معاہدہ نہ کیا تو دوبارہ حملے کریں گے، امریکی وزیر دفاع کی وارننگ

Published

on

امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ نے کہا ہے کہ اگر ایران کے ساتھ کسی معاہدے پر اتفاق نہ ہو سکا تو امریکا دوبارہ فوجی حملے کرنے کے لیے تیار ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی وزیر دفاع نے سنگاپور میں دفاعی رہنماؤں، فوجی حکام اور سفارت کاروں کے لیے منعقدہ ایشیا کے سب سے بڑے سیکیورٹی فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکا ضرورت پڑنے پر ایران کے خلاف دوبارہ کارروائی کر سکتا ہے۔

پیٹ ہیگستھ نے کہا کہ اگر معاہدہ نہ ہو سکا تو ہم دوبارہ حملے شروع کرنے کے لیے تیار ہیں، اور اس حوالے سے امریکا کی صلاحیت اور اہلیت پہلے سے کہیں زیادہ مضبوط ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ امریکا کے اسلحے کے ذخائر دنیا کے کسی بھی ملک سے زیادہ ہیں، اس لیے واشنگٹن کسی بھی ممکنہ کارروائی کے لیے مضبوط پوزیشن میں ہے۔

امریکی وزیر دفاع نے اس بات پر بھی زور دیا کہ ایران کے ساتھ کشیدگی اور تنازعات کے باوجود امریکا نے ایشیا پیسیفک خطے سے اپنی توجہ نہیں ہٹائی اور خطے میں اپنے اتحادیوں اور شراکت داروں کے ساتھ تعاون جاری رکھے ہوئے ہے۔

ان کے بیان کو ایران اور امریکا کے درمیان جاری کشیدگی کے تناظر میں اہم قرار دیا جا رہا ہے، جبکہ خطے کی سیکیورٹی صورتحال پر بھی اس کے اثرات مرتب ہونے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *