Connect with us

سیاست

یو این امن مشنز میں پاکستان کا شاندار کردار، شہباز شریف کا عالمی امن محافظین کو خراجِ تحسین

Published

on

وزیراعظم شہباز شریف نے اقوام متحدہ کے امن دستوں کے عالمی دن کے موقع پر عالمی امن محافظین کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان عالمی امن و سلامتی کے قیام میں مسلسل اہم کردار ادا کر رہا ہے۔

اپنے خصوصی پیغام میں وزیراعظم نے کہا کہ یہ دن اقوام متحدہ کے پرچم تلے خدمات انجام دینے والے مرد و خواتین کی قربانیوں اور خدمات کو تسلیم کرنے کے لیے منایا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ رواں سال اس دن کا موضوع “امن میں سرمایہ کاری” رکھا گیا ہے، جو دنیا بھر میں انسانی جانوں کے تحفظ کے لیے سیاسی عزم اور مالی معاونت کی اہمیت کو اجاگر کرتا ہے۔

شہباز شریف کے مطابق دنیا بھر میں 20 لاکھ سے زائد مرد و خواتین اقوام متحدہ کے 70 سے زیادہ امن مشنز میں خدمات انجام دے چکے ہیں، جبکہ پاکستان ان ممالک میں شامل ہے جو سب سے طویل عرصے سے یو این امن مشنز کا حصہ رہے ہیں۔

وزیراعظم نے بتایا کہ پاکستان نے 1960 سے اب تک 48 سے زائد اقوام متحدہ امن مشنز میں 2 لاکھ 35 ہزار سے زیادہ اہلکار بھیجے ہیں، جن میں 500 سے زائد خواتین امن محافظین بھی شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ پاکستان کے لیے باعثِ فخر ہے کہ آج ملک اقوام متحدہ کے امن مشنز میں پانچواں بڑا حصہ دار ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عالمی سطح پر 4 ہزار 400 سے زائد امن محافظین دورانِ ڈیوٹی جانوں کا نذرانہ پیش کر چکے ہیں، جن میں 181 سے زائد پاکستانی اہلکار بھی شامل ہیں۔

وزیراعظم نے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ قوم اپنے بہادر بیٹوں اور بیٹیوں کی قربانیوں پر فخر کرتی ہے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *