Connect with us

کھیل

ایشین گیمز 2026، صاحبزادہ فرحان پاکستان ٹی20 ٹیم کے کپتان مقرر، 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان

Published

on

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ایشین گیمز 2026 کے لیے قومی ٹی20 ٹیم کے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے، جس کی قیادت تجربہ کار بیٹر صاحبزادہ فرحان کریں گے۔

پی سی بی کے مطابق 30 سالہ صاحبزادہ فرحان کو ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا ہے جبکہ عبدالصمد نائب کپتان کی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔

ایشین گیمز 2026 میں مردوں کے ٹی20 انٹرنیشنل مقابلے 24 ستمبر سے جاپان کے شہر آئیچی میں شروع ہوں گے، جبکہ کرکٹ کے تمغوں کے فیصلے 3 اکتوبر کو ہوں گے۔

صاحبزادہ فرحان پاکستان کی جانب سے 46 ٹی20 انٹرنیشنل میچز کھیل چکے ہیں اور 1305 رنز بنا چکے ہیں۔ ان کے ریکارڈ میں 2 سنچریاں اور 10 نصف سنچریاں شامل ہیں۔

پی سی بی کے مطابق عاکف جاوید، علی رضا، معاذ صداقت اور سعد مسعود پہلی مرتبہ پاکستان کے لیے ٹی20 انٹرنیشنل کرکٹ کھیلنے کے منتظر ہیں۔

ایشین گیمز کے لیے منتخب 15 کھلاڑیوں میں سے 14 کھلاڑی 15 جون سے لاہور میں شروع ہونے والے وائٹ بال کیمپ میں بھی شرکت کریں گے۔

قومی اسکواڈ میں صاحبزادہ فرحان (کپتان)، عبدالصمد (نائب کپتان)، ابرار احمد، احمد دانیال، عاکف جاوید، علی رضا، عرفات منہاس، حیدر علی، حسن نواز، معاذ صداقت، محمد سلمان مرزا، سعد مسعود، صائم ایوب، سفیان مقیم اور عثمان خان شامل ہیں۔

پی سی بی کو امید ہے کہ نوجوان اور تجربہ کار کھلاڑیوں پر مشتمل یہ اسکواڈ ایشین گیمز میں پاکستان کے لیے تمغہ جیتنے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *