Connect with us

اہم خبریں

سوئٹزرلینڈ کا تہران میں سفارت خانہ مرحلہ وار بحال کرنے کا فیصلہ

Published

on

سوئٹزرلینڈ نے ایران کے دارالحکومت تہران میں اپنا سفارت خانہ دوبارہ کھولنے کا اعلان کر دیا ہے، جسے سیکیورٹی خدشات کے باعث گیارہ مارچ کو بند کر دیا گیا تھا۔

سوئس حکومت کی جانب سے برن سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سفارت خانے کو مرحلہ وار بحال کیا جائے گا۔ ابتدائی طور پر سوئس سفارتی عملے کے محدود ارکان اس ہفتے تہران پہنچیں گے۔

بیان کے مطابق پہلے مرحلے میں عملہ سیکیورٹی صورتحال اور انتظامی امور کا جائزہ لے گا تاکہ سفارت خانے کی مکمل بحالی کو یقینی بنایا جا سکے۔

یہ اقدام ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب خطے میں کشیدگی کے باوجود حالات میں کسی حد تک بہتری کے آثار دکھائی دے رہے ہیں، جس کے باعث سوئٹزرلینڈ نے اپنی سفارتی سرگرمیاں دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *