Connect with us

اہم خبریں

کائنات کا اختتام پہلے سے کئی گنا جلدی ہو سکتا ہے، نئی تحقیق کا انکشاف

Published

on

نیدرلینڈز کے سائنسدانوں نے ایک حیران کن انکشاف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ کائنات کا خاتمہ پہلے سے بہت جلد ہو سکتا ہے۔ نئی تحقیق کے مطابق کائنات تقریباً 10 کی طاقت 78 سال بعد ختم ہو جائے گی، جو کہ پہلے 10 کی طاقت 1100 سال سمجھی جاتی تھی۔

 تحقیق شائع ہوئی ہے اور اس میں ہاکنگ ریڈی ایشن کی بنیاد پر کائناتی اجسام کے خاتمے کا جائزہ لیا گیا ہے۔ یہ نظریہ مشہور سائنسدان اسٹیفن ہاکنگ نے پیش کیا تھا، جس میں بتایا گیا کہ بلیک ہولز وقت کے ساتھ ساتھ تابکاری خارج کر کے ختم ہو جاتے ہیں۔

تحقیق میں بتایا گیا کہ وائٹ ڈوارف ستارے جو کہ سب سے زیادہ دیرپا ستارے ہوتے ہیں، وہ بھی آخرکار بخارات بن کر ختم ہو جائیں گے۔ اس بنیاد پر سائنسدانوں نے کائنات کے مکمل خاتمے کا وقت نئے اندازے سے لگایا ہے۔

مرکزی محقق ہائنو فالکے نے کہا کہ: “کائنات کا خاتمہ توقع سے جلد ہوگا، لیکن پھر بھی یہ ایک نہایت طویل عمل ہے۔”

ماہرین نے یہ بھی واضح کیا کہ انسانوں کو اس بارے میں پریشان ہونے کی ضرورت نہیں، کیونکہ سورج اگلے ایک ارب سال میں زمین کو ناقابلِ رہائش بنا دے گا، اس سے پہلے ہی ہماری بقا کا خاتمہ ہو جائے گا۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *