Connect with us

اہم خبریں

مصطفیٰ عامر قتل, فلمی ولن کی طرح ٹاس کر کے موت کا فیصلہ

Published

on

کراچی میں ہونے والے مصطفیٰ عامر قتل کیس میں حیران کن انکشافات سامنے آئے ہیں، جہاں قاتل ارمغان نے فلمی ولن کی طرح ٹاس کر کے مقتول کی قسمت کا فیصلہ کیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق، قتل سے پہلے تین بار سکے اچھالے گئے۔ پہلی بار راڈ سے حملے کے بعد جب مصطفیٰ زخمی ہوا اور بھاگنے لگا، تو ملزم نے اسے روکا اور کہا، “ٹاس ہوگا، اگر ہیڈ آیا تو چھوڑ دوں گا، اگر ٹیل آیا تو مار دوں گا۔”

جب سکے کا ٹاس ٹیل پر آیا، تو قاتل نے مصطفیٰ کے سر پر دوبارہ وار کر دیا۔ دوسری بار بھی ٹاس ٹیل پر آیا، تو ایک اور ضرب لگائی گئی۔ تیسری بار حب دوریجی میں قاتل نے مصطفیٰ کو آگ لگانے سے پہلے پھر سے ٹاس کیا، اور پھر کہا: “تجھے مارنے کا حکم قدرت کی طرف سے ہے۔”

اس کیس میں مزید پیش رفت کے مطابق، پولیس نے تحقیقات کو ٹیرر فنانسنگ اور حوالہ ہنڈی کے تناظر میں ایف آئی اے کے حوالے کرنے کی سفارش کی ہے، کیونکہ کیس میں جدید ہتھیاروں اور آن لائن اسکیموں کے شواہد ملے ہیں۔

عدالت نے ملزم ارمغان کے ریمانڈ کی درخواست مسترد کرنے والے انسداد دہشت گردی عدالت کے جج سے انتظامی اختیارات واپس لے لیے ہیں، اور آئی جی سندھ کو مزید قانونی کارروائی کے لیے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *