Connect with us

سیاست

گلستانِ جوہر کنونشن میں حافظ نعیم الرحمن کا شدید احتجاج،موجودہ نظام عوام دشمن، مکمل تبدیلی ہی واحد راستہ

Published

on

گلستانِ جوہر میں “بدل دو نظام” عوامی کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے ملک کے سیاسی، معاشی اور تعلیمی ڈھانچے پر شدید تنقید کی اور کہا کہ پاکستان میں نافذ موجودہ سودی نظام اللہ اور اس کے رسولؐ کے صریح احکامات کی خلاف ورزی اور ملکی معیشت کی تباہی کا بنیادی سبب ہے۔

انہوں نے اسٹاک مارکیٹ کو “سٹے اور جوئے کا مرکز” قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ نظام حقیقی معیشت کے بجائے غیر صحت مند مالی سرگرمیوں کو فروغ دے رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ آئی ٹی کے شعبے میں ترقی نہ ہونے کے برابر ہے، جو پاکستان کے مستقبل کے لیے سنگین خطرہ ہے۔

تعلیم کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ ملک میں یکساں تعلیمی نظام نہ ہونے کی وجہ سے قوم تقسیم ہو چکی ہے اور یہ خلیج ترقی کی راہ میں بڑی رکاوٹ ہے۔ انہوں نے پیپلز پارٹی کو چند خاندانوں کی جماعت قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ عوام کے مفاد نہیں بلکہ ذاتی مفادات کی سیاست کرتی ہے۔

حافظ نعیم الرحمن نے بیوروکریسی کے رویّے، وڈیرہ شاہی کے اثرات، شہری علاقوں میں قبضہ مافیا کے بڑھتے کردار اور کسانوں و خواتین کے استحصال کا بھی ذکر کیا۔ ان کے مطابق 97 فیصد چھوٹے کسانوں کا استحصال 3 فیصد طاقت ور طبقہ کررہا ہے جبکہ خواتین ٹھیکیداری نظام کے تحت حقوق سے محروم ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ملک کی 44 فیصد آبادی خطِ غربت سے نیچے زندگی گزار رہی ہے، اور نوجوانوں کے تعلیمی راستے بند کیے جا رہے ہیں، جو مستقبل کے لیے سنگین چیلنج ہے۔ آخر میں انہوں نے نظام میں بنیادی تبدیلی کی تحریک کو تیز کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *