Connect with us

سیاست

بھارتی پیسہ، افغان طالبان اور پاکستان میں دہشتگردی, سابق افغان جنرل کا تہلکہ خیز دعویٰ

Published

on

کابل سے تعلق رکھنے والے سابق اعلیٰ فوجی افسر لیفٹیننٹ جنرل (ر) سمیع صادات نے دعویٰ کیا ہے کہ بھارت افغان طالبان کو مالی امداد فراہم کر رہا ہے تاکہ وہ پاکستان میں دہشتگرد گروہوں کو تقویت دے سکیں۔ ان کے مطابق افغان طالبان نہ صرف بھارت سے قریبی روابط رکھتے ہیں بلکہ تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) جیسے “خوارج” گروہوں اور بلوچ علیحدگی پسند تنظیموں کی براہ راست مالی معاونت کر رہے ہیں۔

سمیع صادات کا کہنا ہے کہ یہ گروہ پاکستان میں دہشتگردی کی کارروائیوں میں ملوث ہیں اور ان کے پیچھے بھارت کی مالی پشت پناہی موجود ہے۔ ان کے بیان نے پاکستان کے ان تحفظات کو مزید تقویت دی ہے کہ افغان سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال ہو رہی ہے۔

وزیر دفاع خواجہ آصف بھی پہلے ہی افغان طالبان اور بھارت کے درمیان بڑھتے ہوئے روابط پر تشویش ظاہر کر چکے ہیں۔ یہ انکشافات ایک بڑی علاقائی سازش کی طرف اشارہ کرتے ہیں جس کا مقصد پاکستان کو عدم استحکام کا شکار بنانا ہے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *