Connect with us

سیاست

پاک فوج کا بڑا آپریشن: افغان سرزمین سے حملے کی کوشش ناکام، کالعدم ٹی ٹی پی کا اہم کمانڈر امجد ہلاک

Published

on

پاک فوج نے پاک افغان سرحد پر ایک بڑی کارروائی کے دوران دراندازی کی کوشش ناکام بنا دی، کارروائی میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے چار دہشت گرد مارے گئے، جن میں اعلیٰ سطح کا کمانڈر “امجد” بھی شامل ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق امجد تنظیم کے سربراہ نور ولی کا نائب اور بھارتی حمایت یافتہ گروہ “فتنہ الخوارج” کی قیادت کونسل کا رکن تھا۔ اس کے سر کی قیمت پانچ لاکھ روپے مقرر تھی۔

ترجمان کے مطابق دہشت گرد افغانستان کی سرزمین کو پاکستان میں کارروائیوں کے لیے استعمال کر رہے تھے، جس پر افغان عبوری حکومت سے کہا گیا ہے کہ ایسے عناصر کے خلاف کارروائی کرے۔

وزیرِاعظم شہباز شریف نے پاک فوج کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی سلامتی کے خلاف سرگرم عناصر کو ہر سطح پر شکست دی جائے گی اور دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے ریاست پرعزم ہے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *