Connect with us

سیاست

وانا میں مسجد کے اندر دھماکہ، جے یو آئی رہنما مولانا عبداللہ ندیم نشانہ بنے

Published

on

وانا کے اعظم وارسک بازار میں ایک مسجد کے اندر زور دار دھماکہ ہوا جس میں جے یو آئی کے رہنما اور مولانا عبدالعزیز مسجد کے خطیب مولانا عبداللہ ندیم کو نشانہ بنایا گیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق، دھماکے میں مولانا عبداللہ ندیم سمیت کئی افراد زخمی ہوئے، جبکہ جانی نقصان کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ امدادی ٹیمیں اور قانون نافذ کرنے والے ادارے موقع پر پہنچ گئے اور تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

یہ پہلا موقع نہیں کہ مولانا عبداللہ ندیم پر حملہ کیا گیا ہو۔ اس سے قبل بھی وہ کالوشہ میں ریموٹ کنٹرول دھماکے میں زخمی ہو چکے ہیں، جس سے ان کی سیکیورٹی کے حوالے سے خدشات مزید بڑھ گئے ہیں۔

انتظامیہ نے علاقے میں سیکیورٹی سخت کر دی ہے، جبکہ حملے کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *