سیاست
قوم کے معماروں پر کوئی آنچ نہ آئے” فیلڈ مارشل عاصم منیر کا پیغام
کیڈٹ کالج وانا پر 10 نومبر کو افغان خوارج کے حملے کے دوران فیلڈ مارشل عاصم منیر نے لمحہ بہ لمحہ آپریشن کی نگرانی کی۔
انہوں نے ہدایت دی کہ “قوم کے معمار، یعنی طلبا اور اساتذہ، محفوظ رہیں، کوئی آنچ نہ آنے پائے۔”
آپریشن کمانڈر کرنل محمد طاہر کے مطابق پانچ دہشت گرد کالج پر حملہ کرنے آئے، ایک خودکش حملہ آور دھماکہ کر گیا جبکہ باقی گیٹ میں داخل ہونے کی کوشش کر رہے تھے۔
پاک فوج نے دہشت گردوں کو مخصوص بلاک میں محدود کر کے 650 طلبا و اساتذہ کو محفوظ مقام پر منتقل کیا۔
کیڈٹس نے بتایا کہ خودکش دھماکہ کے وقت وہ ڈرل کمپٹیشن کی تیاری کر رہے تھے، مگر فوج نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے انہیں بچا لیا۔
کرنل طاہر نے بتایا کہ رات 10 سے ساڑھے 10 بجے تک تمام دہشت گرد ہلاک کر دیے گئے۔
