Connect with us

سیاست

افغانستان سے حملے ہورہے ہیں، شواہد دے دیے، محسن نقوی

Published

on

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ افغانستان کو واضح شواہد دیے گئے ہیں کہ وہاں دہشتگرد عناصر تربیت حاصل کر کے پاکستان میں حملے کر رہے ہیں۔ اگر افغان حکومت نے ان شرپسندوں کو نہ روکا تو پاکستان کے پاس انہیں روکنے کے لیے خود اقدامات کرنے کے سوا کوئی چارہ نہیں ہوگا۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے بتایا کہ آج دوپہر 12 بجکر 39 منٹ پر خودکش حملہ ہوا جس میں 12 افراد شہید اور 27 زخمی ہوئے۔ وزیر اعظم نے زخمیوں کو فوری طبی امداد کی ہدایت کی ہے۔

محسن نقوی نے بتایا کہ حملہ آور کچہری کے اندر داخل ہونے کا منصوبہ بنا رہا تھا لیکن موقع نہ ملنے پر اس نے پولیس کی گاڑی کو نشانہ بنایا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہماری پہلی ترجیح خودکش حملہ آور کی شناخت کرنا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ وانا میں بھی ایک روز قبل گاڑی سوار خودکش حملہ آور انٹری پوائنٹ پر پھٹ گیا تھا۔ وانا حملے میں بھی افغانستان ملوث ہے، وہاں سے مسلسل کمیونیکیشن ٹریس ہوئی ہے۔

محسن نقوی نے کہا کہ ہم جانتے ہیں کہ افغانستان کیا کر رہا ہے لیکن قومی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ کچہری حملے میں ملوث تمام کرداروں کو بے نقاب کیا جائے گا۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *