سیاست
اسلام آباد ہائی کورٹ نے 27ویں آئینی ترمیم اور اسلامی نظریاتی کونسل کے اختیارات پر سماعت ملتوی کر دی
اسلام آباد ہائی کورٹ میں 27ویں آئینی ترمیم کے کیس کی سماعت کے دوران جسٹس محسن اختر کیانی نے اسلامی نظریاتی کونسل کے اختیارات پر دلچسپ ریمارکس دیے۔
جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا کہ “27ویں ترمیم ہو رہی ہے، اسلامی نظریاتی کونسل بھی تجاویز بھیجوا دیتی، اختیارات بڑھ جاتے۔”
عدالت نے استفسار کیا کہ کونسل ایک ایڈوائزری باڈی ہے اور کس کے ذریعے رائے دینے کا اختیار رکھتی ہے۔ کونسل حکام نے جواب دیا کہ چیئرمین کی تعیناتی کے بعد ہی جواب دیا جائے گا، تعیناتی ابھی زیر عمل ہے۔
درخواست گزار کی جانب سے اسلامی نظریاتی کونسل کی رائے معطل کرنے کی استدعا پر عدالت نے فیصلہ محفوظ کر لیا۔
عدالت نے کونسل کو مکمل جواب جمع کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت 4 دسمبر تک ملتوی کر دی۔
